• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سینئر اداکار اکبر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

شائع August 23, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے سینئر اداکار اکبر خان طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کی نامور میڈیا کمپنی ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی۔

ہم ٹی وی کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ اداکار اکبر خان انتقال کرگئے ہیں، اس مشکل وقت میں مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔’

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کئی ماہ سے بیماری میں مبتلا تھے تاہم ان کی واضح حالت کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

اکبر خان کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے وہ نہ صرف اداکاری میں ماہر تھے بلکہ فن میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

اداکاری کے علاوہ فن، مصوری اور مجسمہ سازی کے شعبوں میں ان کے کام کی وجہ سے وہ پاکستان کی تفریحی صنعت میں اہم نام بن گئے تھے۔

انہوں نے اپنے کریئر میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا جن میں پری زاد، عشق زہے نصیب اور دل ربا شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کے نامور کامیڈی شو ’بلبلے‘ میں بھی کام کیا تھا۔

اداکار اکبر خان کے انتقال پر متعدد شوبز شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے آخری سفر کے لیے دعا کی۔

اظہار تعزیت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ یشما گل نے اکبر خان انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کا کوئی رابطہ نمبر فراہم کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے؟‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024