• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شوبز میں اقربا پروری کے بجائے لابی سسٹم زیادہ ہے، عثمان مختار

شائع September 8, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف اداکار و ہدایت کار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے مقابلے میں لابی سسٹم زیادہ ہے اور وہ ذاتی طور پر گروپ بندی کو غلط بھی نہیں سمجھتے۔

عثمان مختار حال ہی میں کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان اور کبریٰ خان کے ساتھ کیے گئے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کا اسکرپٹ پڑھا تھا اور انہیں اندازہ تھا کہ ان پر تنقید ہوگی لیکن ان پر حد سے زیادہ تنقید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسکرپٹ پڑھتے ہوئے احساس ہوگیا تھا کہ ان پر تنقید ہوگی لیکن ڈراما نشر ہونے کے بعد ان کے اندازوں سے زیادہ تنقید کی گئی۔

ڈرامے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اور سوال پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈراما دو خواتین کے کرداروں کی کہانی پر مبنی تھا اور انہیں بطور اداکار برا نہیں لگا کہ اس میں مرد کا کردار کوئی خاص نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی سال سے ڈراموں اور فلموں کے کردار صرف مرد حضرات کے لیے لکھے جاتے رہے ہیں، لیکن اب کچھ کردار خواتین کے لیے بھی لکھے جانے لگے ہیں اور انہیں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں خواتین کرداروں کے مقابلے میں اپنا کردار غیر اہم نہیں لگا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے بہت سارے معاملات کے لیے والدہ اور اہلیہ سے مشورے لیتے ہیں۔

اداکاری میں کس طرح قدم رکھا کہ سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ 2006 میں انہوں نے ایک تھیٹر اسٹیج کے لیے آڈیشن دیا، جس میں وہ کامیاب گئے، جس کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ساتھ ہی عثمان مختار نے کہا کہ انہیں اداکاری کا شوق نہیں تھا بلکہ انہیں فلمیں بنانے کا شوق تھا لیکن اتفاق سے وہ اداکار بھی بن گئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ ملکی انڈسٹری میں بیرون ممالک اور خصوصی طور پر بھارتی شوبز انڈسٹری کے مقابلےبہت کم اقربا پروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 10 فیصد تک اقربا پروری ہوگی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ البتہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گروپ بندی زیادہ ہے۔

عثمان مختار نے اس پر مزید کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ لابی سسٹم غلط نہیں ہے، بعض اداکاروں اور ہدایت کاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے، اس لیے ان کا گروپ بن جاتا ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ گروپ بندی ہولی وڈ سے لے کر بولی وڈ تک ہوتی ہے، متعدد ہولی وڈ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے کئی سال تک ایک ہی ہدایت کار کے ساتھ کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024