• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

شوٹنگ کے وقت مادھوری نے جسم کے اوپری حصے کا لباس اتارنے سے انکار کردیا تھا، ٹینو آنند

شائع September 8, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کے مقبول بھارتی اداکار و ہدایت کار ٹینو آنند نے چار دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت کی مقبول اور خوبرو ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بلاؤز اتارنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹینو آنند نے 1970 کے بعد بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ ایک دہائی تک اسسٹنٹ ہدایت کار کے طور پر کام کرتے رہے اور بعد ازاں انہوں نے خود فلمیں بنانا شروع کیں۔

انہوں نے 1979 میں پہلی بولی وڈ فلم ’دنیا میری جیب میں‘ کی ہدایت کاری دی، ان کی مقبول فلموں میں ’شہنشاہ، میں آزاد ہوں، میجر صاحب، یہ عشق نہیں آسان، کالیا اور جینا تیری گلی میں‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے درجنوں فلموں میں اداکاری بھی کی اور زیادہ تر انہوں نے ولن کے کردار ادا کیے۔

حال ہی میں ٹینو آنند نے ایف ایم ریڈیو چینل ’ریڈیو نشا‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے خود انکشاف کیا کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران مادھوری نے اپنا بلاؤز اتارنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹینو آنند نے بتایا کہ 1989 میں انہوں نے امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ کی پہلی فلم ’شناخت‘ بنانے کا اعلان کیا، جس میں پہلی بار ان کے ہمراہ رجنی کانت بھی دکھائی دینے والے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو پانچویں دن مادھوری ڈکشٹ کا ایک سین شوٹ کیا جانا تھا، جس متعلق وہ پہلے ہی اداکارہ کو بتا چکے تھے اور اداکارہ نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ وہ ہدایت کار کی خواہش کے مطابق منظر شوٹ کروائیں گی۔

ٹینو آنند کے مطابق لیکن جس دن منظر شوٹ ہونا تھا، اسی دن مادھوری ڈکشٹ نے انکار کردیا، جس پر انہوں نے انہیں فلم چھوڑ کر جانے کا کہا اور پھر انہوں نے مذکورہ فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی۔

فلم ساز و اداکار نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سین میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے جسم کے اوپر کے حصے کو برہنہ کرنا تھا اور انہیں صرف بریزیئر (چولی) میں دکھایا جانا تھا۔

ان کے مطابق مذکورہ سین کے تحت وہ ایک مرد کو اپنی مدد کے لیے مجبور کرتیں لیکن انہوں نے عین وقت پر ایسا منظر شوٹ کروانے سے انکار کردیا۔

ٹینو آنند نے کہا کہ جب کافی وقت گزرنے کے بعد مادھوری ڈکشٹ میک اپ روم سے نہیں نکلیں تو وہ وہاں گئے اور ان سے تاخیر کا سبب دریافت کیا، جس پر اداکارہ نے انہیں کہا کہ وہ مذکورہ منظر شوٹ نہیں کروا سکتیں۔

ہدایت کار نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکارہ کے انکار پر غصہ آیا اور انہوں نے انہیں فلم کا سیٹ چھوڑ جانے کا کہہ دیا اور پھر انہوں نے پانچ دن میں ہی فلم کی شوٹنگ بند کردی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024