• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

نیدرلینڈز: اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ کے قتل پر اکسانے کا الزام، کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید

شائع September 11, 2023
جج نے کہا کہ خالد لطیف نے ایک بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر اپنی شہرت کا فائدہ ایسے وقت میں ’آگ میں تیل ڈالنے‘ کے لیے اٹھایا — فائل فوٹو
جج نے کہا کہ خالد لطیف نے ایک بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر اپنی شہرت کا فائدہ ایسے وقت میں ’آگ میں تیل ڈالنے‘ کے لیے اٹھایا — فائل فوٹو

ہالینڈ کی عدالت نے پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف کو اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیئرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف نے ایک آن لائن ویڈیو میں اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیئرٹ ولڈرز کے سر کی قیمت 22 ہزار 500 ڈالر مقرر کی تھی، جس نے حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ کارٹونوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔

صدارتی جج جی وربیک نے عدالت کو بتایا کہ یہ سوچنا کوئی مشکل نہیں تھا کہ دنیا بھر میں کس نے رکن پارلیمنٹ گیئرٹ ولڈرز کو قتل کرنے کی کال پر توجہ دی ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کو یہ معلوم تھا اور اس نے رکن پارلیمان کو قتل کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ خالد لطیف اپنی سزا پوری کر پائیں گے جنہیں غیر حاضری میں سزا سنائی گئی ہے۔

تاہم ڈچ حکام نے اس کیس پر خالد لطیف سے پوچھ گچھ کرنے کی بے سود کوشش کی اور پاکستان سے قانونی مدد کی درخواست بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

رکن پارلیمنٹ نے پاکستان میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد کارٹون مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور وہ 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ میں ہیں۔

ہالینڈ میں مقابلے کے انعقاد کے منصوبے پر سیاست دانوں، مقامی میڈیا اور عام شہریوں کی جانب سے اس خیال کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لیکن رکن پارلیمان گیئرٹ ولڈرز کو قتل کرنے کی کال حقیقی دنیا میں گونجتی دکھائی دی، ایک پاکستانی شخص کو 2019 میں منسوخ ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں اس کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جج وربیک نے کہا کہ خالد لطیف کی ویڈیو صرف گیئرٹ ولڈرز پر ذاتی طور پر حملہ نہیں بلکہ نیدرلینڈز میں آزادی اظہار کے تصور پر بھی حملہ ہے۔

خالد لطیف نے پاکستان کے لیے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے لیکن دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے 2017 میں ان پر کرکٹ میں پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے آخری میچ ستمبر 2016 میں ابوظبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

تاہم جج نے کہا کہ خالد لطیف نے ایک بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر اپنی شہرت کا فائدہ ایسے وقت میں ’آگ میں تیل ڈالنے‘ کے لیے اٹھایا جب ہالینڈ پہلے ہی کئی خطرات کا سامنا کر رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024