• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے مدِمقابل

شائع September 30, 2023
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سخت مقابلہ یقینی ہے—فائل فوٹو: اے پی
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سخت مقابلہ یقینی ہے—فائل فوٹو: اے پی

آج ایشین گیمز میں سخت حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوگا جہاں شمالی اور جنوبی کوریا فٹبال کی میدان میں ٹکرائیں گے جبکہ ہاکی کے میدان میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مردوں اور خواتین کے 100 میٹر اسپرنٹ ٹائٹلز کا مقابلہ بھی ہانگژو کے ایتھلیٹکس ٹریک پر کیا جائے گا، جہاں دوپہر کے اوائل میں بارش مسلسل جاری رہی۔

ایشین گیمز اپنے درمیانے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں، میزبان ملک چین 107 طلائی تمغے جیت کر سب سے آگے ہے، ژانگ زیزن نے آج مردوں کا ٹینس مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

ژانگ زیزن نے کھیل کا سست آغاز کیا اور فائنل کے پہلے سیٹ میں جاپان کے یوسوکے واتانوکی کے خلاف 4-1 سے پیچھے رہے، بعدازاں انہوں نے 6-4، 7-6 (9/7) سے کھیل میں واپسی کی اور 1994 کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں چینی مردوں کے سنگلز ٹینس چیمپئن بن گئے۔

ژانگ زیزن نے کہا کہ یہ ایک بہت مشکل ہفتہ رہا، نہ صرف یہ میچ، بلکہ پہلے میچ سے لے کر پورے ہفتہ ہی مشکل رہا لیکن میں بہت خوش ہوں کہ پہلے میچ کے آغاز سے ہر قدم پر میں نے بہتر سے بہتر ٹینس کھیلی ہے۔

قبل ازیں آج تائیوان کی چان ہاؤ چنگ اور چانگ یونگ جان نے خواتین کے ڈبلز میں سونے کا تمغہ جیتا، دوسری جوڑی نے ساتھی تائیوانی لی یاہسوان اور لیانگ این شو کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔

ابھرتی کھلاڑی زینگ قنوین نے جمعے کو ہونے والے خواتین کے سنگل ٹائٹلز جیت لیا، ٹورنامنٹ میں آج ہونے والے کچھ انتہائی اہم مقابلے اب سے کچھ دیر بعد کھیلے جائیں گے۔

خواتین کے فٹ بال کے سیمی فائنل میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان (جو ابھی تک تکنیکی طور پر جنگ میں ہیں) علاقائی برتری کا دعویٰ کرنے کے حقوق داؤ پر ہیں۔

آخری 8 مقابلوں میں جاپان کا مقابلہ فلپائن سے، چین کا مقابلہ تھائی لینڈ سے اور تائیوان کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ہاکی کی مردوں کی ٹیم بھی آج آمنے سامنے ہوگی، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سخت مقابلہ یقینی ہے۔

علاوہ ازیں ویٹ لفٹنگ، ڈائیونگ، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ای-اسپورٹس سمیت دیگر کھیلوں میں بھی آج گولڈ میڈل جیتے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024