• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرول اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

شائع October 10, 2023
خدشات ہیں کہ تنازع غزہ سے باہر پھیل کر مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
خدشات ہیں کہ تنازع غزہ سے باہر پھیل کر مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

حماس کی طرف سے اسرائیل پر ’اچانک حملے‘ کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی مارکیٹ میں پیٹرول اور سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان خوفناک مسلح جھڑپوں کے باعث یہ خدشات پیدا ہوگئے کہ تنازع غزہ سے باہر پھیل کر مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جب کہ اس دوران امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت بڑھ گئی جب کہ یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے اسٹاک میں کمی ہو گئی جب کہ اہم یو ایس اسٹاک انڈیکس میں دوپہر تک نیویارک ٹریڈنگ میں قدرے مثبت رجحان دیکھا گیا جو کاروباری دن کے شروع میں ہونے والے منفی رجحان سے نکل رہا تھا۔

اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

بینک آف اسرائیل نے پہلے کہا کہ وہ استحکام برقرار رکھنے کے لیے 30 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی فروخت کرے گا۔

اسرائیلی حکومت کے بانڈز کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی، 2120 ہنڈریڈ ایئر بانڈ ڈالر کے مقابلے میں 5.3 سینٹ کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔

اس کے علاوہ یو ایس کروڈ 4.46 فیصد بڑھ کر 86.48 ڈالر فی بیرل اور برینٹ 88.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے اسٹاک میں 0.21 فیصد کمی ہوئی جب کہ سونے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جس کی قدر تقریباً 1.2 فیصد بڑھ کر ایک ہزار 852 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024