• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پاکستانیوں کے مقابلے بھارتی کام اور آرٹ کو زیادہ اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، سبینہ فاروق

شائع November 25, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

حال ہی میں نشر ہونے والے مقبول ڈراما سیریلز ’کابلی پلاؤ‘ اور ’تیرے بن‘ میں دو مختلف کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ سبینہ فاروق کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے مقابلے بھارتی مداحوں کی جانب سے زیادہ پزیرائی ملی، ایسا کہنے پر مجھے لوگوں نے کہا کہ میں بھارت میں کام کرنے کیلئے ترس رہی ہوں، پاکستانیوں سے زیادہ بھارتی مداح کام اور آرٹ کو زیادہ اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں سبینہ فاروق نے حیا کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے ڈرامے میں مرتسم (وہاج علی) کی کزن کا کردار ادا کر رہی تھیں جو مرتسم کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں، مرتسم کی شادی میرب سے ہو جاتی ہے، جس کا کردار یمنیٰ زیدی نے ادا کیا تھا۔

شادی کے بعد مرتسم اور میرب کو لڑتے لڑتے محبت ہوجاتی ہے تو اسی دوران حیا حسد کا شکار ہوجاتی ہے اور دونوں کو الگ کرنے کی ہزاروں کوشش کرتی ہے یہاں تک کہ کالا جادو بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔

حیا کے کردار کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ مداحوں نے سبینہ کو دھمکیاں دینی شروع کردیں اور ان کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ وائرل کرنا شروع کردی تھیں۔

دوسری جانب گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر ڈراما سیریل ’کابلی پلاؤ‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، سبینہ فاروق نے کابلی پلاؤ میں دھیمے مزاج کی ایک افغان مہاجر کم عمر لڑکی ’باربینہ‘ کا کردار ادا کیا ہے،

’کابلی پلاؤ‘ میں حاجی مشتاق اور باربینہ کی محبت کی کہانی ثقافتی حدود اور معاشرتی اصولوں سے بالاتر ہے، جہاں کم عمر باربینہ اپنے سے کئی سال بڑے عمر کے حاجی مشتاق سے شادی کرلیتی ہیں۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

دونوں ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے حوالے سے سبینہ فاروق نے صحافیٰ ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کی، پوڈکاسٹ کے دوران سبینہ فاروق نے حیا کے کردار کو مداحوں کی جانب سے تنقید اور باربینہ کے کردار کو پزیرائی ملنے سے متعلق بھی بات کی۔

تاہم پوڈکاسٹ کے شروع میں سبینہ فاروق نے اپنے اداکاری کے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی اداکار نہیں ہے، وہ واحد لڑکی ہیں جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، ’میں نے اسلام آباد میں پی ٹی وی کے سیریل کے لیے آڈیشن دیا تھا، پہلا پروجیکٹ کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوگیا کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے۔‘

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں دو اداکاروں کے درمیان شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے دو دن قبل انڈسٹری کے دو لوگوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی علیحدگی ہوگئی ہے، مجھے بہت دکھ ہوا، انڈسٹری میں ایک جوڑے کی مثال کو دیکھ سب کے بارے میں ایک ہی مؤقف قائم نہیں کرنا چاہیے، انڈسٹری کے اندر بھی کئی لوگوں کی کامیاب شادی چل رہی ہے، انڈسٹری کے باہر بھی کئی لوگوں کی علیحدگیاں ہورہی ہیں فرق صرف یہ ہے کہ میڈیا پر شوبز انڈسٹری کی شادیاں زیادہ ہائی لائٹ ہوتی ہیں۔‘

سبینہ فاروق نے ڈراما ’کابلی پلاؤ‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ڈراما صحیح وقت پر نشر ہوا ہے، ڈراما نشر ہونے کے بعد منفی کرداروں کی آفر نہیں ہورہی لیکن اچھے کرداروں کے لیے ضرور آفرز ہورہی ہیں۔‘

رواں سال کا سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ سے متعلق سبینہ فاروق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے متعلق یہ باتیں کی جارہی ہیں کہ ’تیرے بن‘ میں حیا کے کردار کی وجہ سے انہیں کابلی پلاؤ میں باربینہ کا کردار ملا ہے، یا پھر حیا کے کردار کی وجہ سے سبینہ کو باربینہ کا کردار نہیں ملنا چاہیے تھا۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

’اب لوگوں کو یہ باتیں ختم کردینی چاہیے، کابلی پلاؤ ’تیرے بن‘ سے دو سال قبل شوٹ ہوا تھا، کچھ حد تک یہ باتیں ٹھیک لگتی ہیں لیکن مسلسل ایسی باتیں برداشت نہیں ہوتیں۔‘

سبینہ فاروق نے کابلی پلاؤ میں باربینہ کے پشتو لہجے سے متعلق بتایا کہ ان کی والدہ پٹھان ہیں اس لیے انہیں پشتو بولنےاور لہجہ نبھانے میں مشکل نہیں ہوئی، ’پٹھانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں اس لیے پشتو زبان کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ریہرسلز کرتی تھی۔‘

اداکارہ نے ’تیرے بن‘ میں کالے جادو سے متعلق ایک سین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سین کرتے ہوئے بہت ڈر لگا تھا۔

سبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ ’کالا جادو والا سین بہت بُرا تھا اور ڈر لگ رہا تھا، میں خود اس سین کو نہیں کرنا چاہ رہی تھیں لیکن کردار کے لیے ایسا کرنا ضرروی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کالے جادو کی شوٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ پر تیز آواز میں میوزک لگا لیا تھا تاکہ بعد میں خوف اور ڈر محسوس نہ ہو، انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ ’کالا جادو حرام ہے، کسی بھی حالت میں یہ نہیں کرنا چاہیے‘۔

’کہا گیا کہ میں بھارت میں کام کرنے کیلئے ترس رہی ہوں‘

اداکارہ نے کہا کہ ’تیرے بن‘ میں حیا کے کردار کو بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، پاکستان کے مقابلے بھارت میں یہ ڈراما بہت زیادہ دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یہ بات دوبارہ بولوں گی چاہے مجھے تنقید کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے کہ بھارت کے لوگ کام کو سمجھتے ہیں، ان لوگوں نے ’حیا‘ کے کردار کو سمجھا ہے، انہوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے کردار کو انجوائے کیا ہے‘۔

سبینہ فاروق نے مزید کہا کہ ’یہی بات ’کابلی پلاؤ‘ میں باربینہ کے کردار سے متعلق بھی بولنا چاہوں گی، بھارتی مداح کلچر اور کام اور آرٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، اور جب بھی میں یہ بات کہتی ہوں تو پاکستانی مداحوں کی جانب سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایسی بات کرنے پر مجھے کہا جاتا ہے کہ میں بھارت میں کام کرنے کے لیے ترس رہی ہوں، میں جھوٹ نہیں بول سکتی کہ میرے ملک کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا لیکن ایسا نہیں ہے، میں یہ بات دوبارہ بولوں گی چاہے مجھے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑے۔‘

اداکارہ نے یمنیٰ زیدی سے دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر مداح جان بوجھ کر دو لوگوں کے درمیان تنازع کھڑا کرتے ہیں، تیرے بن میں یمنیٰ زیدی نے میری بہت مدد کی تھی، شوٹنگ کے دوران یمنیٰ کے علاوہ کوئی مجھے نہیں بتاتا تھا کہ میں نے فلاں سین اچھا نہیں کیا۔‘

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024