• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وٹامن بی 12 کی خوراکیں بے جان ٹشوز اور اعصاب کی مرمت کرنے میں مددگار

شائع November 25, 2023
—فائل
—فائل

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دودھ، سبزیوں اور پھلوں میں پائی جانے والی وٹامن بی 12 نہ صرف السر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ اس سے بے جان ٹشوز اور اعصاب کی مرمت بھی ہوسکتی ہے اور اس سے اعضا دوبارہ متحرک بھی ہوسکتے ہیں۔

طبی زبان میں ٹشوز ان ابتدائی چیزوں کو کہا جاتا ہے جو کسی بھی عضو کی ابتدائی شکل ہوتی ہیں۔

عام طور پر آنتوں سمیت دیگر نظام ہاضمہ کےاعضا کے ٹشوز خراب یا بے جان ہونے کی وجہ سے السر اور آنتوں کی دوسری بیماریاں ہوتی ہیں۔

اسی طرح فالج سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بھی اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں، جنہیں دوبارہ متحرک کرنے میں بھی وٹامن بی 12 کی خوراکیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماضی میں بھی ہونے والی متعدد تحقیقات سے معلوم ہو چکا ہے کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں نظام ہاضمہ کے اعضا کے بے جان ٹشوز کی مرمت کرنے سمیت اعصاب کو متحرک کرنے میں مددگارثابت ہو سکتی ہیں۔

تاہم اب یورپی ملک اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں دماغی چوٹ لگنے سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بے جان ہونے والے اعصاب کو بھی متحرک کرنے میں مددگار ہوسکتی ہیں۔

طبی جریدے ’نیچر میٹابولزم‘ میں شائع تحقیق کے مطابق اسپین کے ماہرین نے وٹامن بی 12 کی خوراکوں کا اثر تشوز کی دوبارہ مرمت اور اعصاب کو متحرک کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا۔

ماہرین نے چوہوں پر تحقیق کرنے سمیت اسی معاملے پر ہونے والی دیگر تحقیقات کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران چوہوں کو وٹامن بی 12 کی خوراکیں دیں، جن سے چوہوں کے آنتوں سمیت دیگر اعضا کے ٹشوز کی دوبارہ مرمت کا آغاز ہوا۔

اسی طرح ماہرین نے پایا کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں لینے سے اعصابی کمزور بھی دور ہوئی اور اعصاب متحرک ہونے لگے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن بی 12 کی تمام شکلیں انسانی صحت کو فائدہ دیتی ہیں، تاہم نوٹ کیا گیا کہ وٹامن بی 12 کی سپیلیمینٹس جلد فائدہ دیتی ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ اعصابی کمزوری، آنتوں اور السر کی بیماریوں میں مبتلا زائد العمر افراد کو ابتدائی طور پر وٹامن بی 12 کی سپیلیمنٹس خوراکیں یا انجکشن لگوانے چاہئیے، اس کے بعد وہ اسی وٹامن سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں تو انہیں جلد اور بہتر فوائد حاصل ہوں گے۔

خیال رہے کہ دودھ، انڈوںِ مچھلی، متعدد سبزیوں اور پھلوں میں وٹامن بی 12 کی مقدار پائی جاتی ہے اور ہر انسان کو یومیہ بنیادوں پر مذکورہ وٹامن کی جتنی ضرورت ہوتی ہے، وہ سبزیوں، پھلوں اور دودھ سے بنی اشیا سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024