• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’آپ مسلم ہیں یا سکھ؟‘ گردوارہ کا دورہ کرنے پر میرب علی کو تنقید کا سامنا

شائع November 27, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

نوجوان اداکارہ میرب علی کو حال ہی میں کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی منفی تبصروں پر میرب علی نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔

کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر کا ہی ہے، تحصیل شکرگڑھ میں واقع سکھوں کا یہ مقدس مقام مانا جاتا ہے۔

اس مقام کی تاریخی اہمیت ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، گرو نانک 1539 میں اپنے انتقال تک 18 سال تک یہاں مقیم رہے۔

حال ہی میں بابا گورونانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری یہاں پہنچے تھے۔

اسی دوران میرب علی نے بھی گردوارہ کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٖٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

گردوارہ کے دورے کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ’آپ گردوارہ کیوں گئیں؟ کیا آپ مسلمان نہیں ہیں؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ سکھ تو نہیں بن گئیں، آپ مسجد نہیں جاتی لیکن کافروں کی عبادت گاہوں میں ضرور جاتی ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ اور تنقید پر میرب علی نے جواب دیا کہ ’کوئی بھی شخص گردوارہ جاسکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے، ہوسکتا ہے کہ آپ بھی وہاں سے کچھ چیزیں سیکھ لیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024