• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کسی بھی شعبے میں میاں بیوی ایک ساتھ کام کریں تو جھگڑے بڑھ جاتے ہیں، منشا پاشا

شائع December 18, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے شوہر اور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ سیاست میں ایک ساتھ کام کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ ’میاں بیوی کسی بھی شعبے میں ساتھ کام کریں تو جھگڑے بڑھ جاتے ہیں۔‘

منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی اور 10 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا اور عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں منشا پاشا نے تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوہر سے ملاقات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر اور سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی سے قبل ہونے والی پہلی بات چیت پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جبران ناصر میرے آن لائن دوست تھے، انسٹاگرام پر میں نے ان کی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا پھر ہم نے میسجز پر مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس کے علاوہ میوچل فرینڈز کے ذریعے چند تقریبات میں ملاقات ہوئی، اس طرح ہم واٹس ایپ اور فیس بک میں آن لائن دوست سے حقیقی زندگی کے جیون ساتھی بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ اگر جبران ناصر انہیں سیاست میں ایک ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیں تو وہ منع کردیں گی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک
دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر میاں بیوی کسی بھی شعبے میں ساتھ کام کرنا شروع ہوجائیں تو دونوں کے درمیان کئی جھگڑے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر کسی پروجیکٹ میں دونوں کا اختلاف ہوجائے، میاں نے غصہ میں بیوی کو ڈانٹ دیا اور چونکہ شوہر نے ڈانٹا ہے تو بیوی سے اسے دل پر لے لیا تو میرے خیال سے ایک ساتھ کام کرنے سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے بڑھ جاتے ہیں۔‘

اس کے علاوہ سندھی زبان پاکستان میں نہ بولنے سے متعلق بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے دعویٰ پر بات کرتےہوئے منشا پاشا نے کہا کہ نصیر الدین شاہ کے دعوے پر بنائی گئی ردعمل کی ویڈیو صرف ایک مذاق تھا۔

’آج مجھ سے بھی کوئی بھارت کے بارے ٰمیں سوال پوچھے گا تو میں 10 غلط باتیں کہہ دوں گی کیونکہ مجھے اتنا نہیں معلوم لیکن نصیر الدین شاہ کو دانشور سمجھا جاتا ہے لیکن غلطی انسانوں سے ہی ہوتی، یاسر نواز اور دانش نواز کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کوئی سخت ردعمل نہیں تھا بلکہ یہ نصیرالدین کے ساتھ صرف ایک مذاق تھا۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی ہدایت کار اور ڈائریکٹر یاسر نواز، دانش نواز اور اداکارہ منشا پاشا نے ایک ساتھ سندھی زبان میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ آج بھی سندھی زبان بولتے ہیں۔

نصیر الدین شاہ کے انٹرویو کلپ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ بطور قابل فخر سندھی جو کہ گھر میں سندھی بولتی بھی ہوں، میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے 5 جون کو بھارتی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں برصغیر کی زبانوں پر بات کرتے ہوئے سندھی زبان سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024