• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور ہائیکورٹ کی نگران وزیر اعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت

شائع December 20, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

بینچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد انوارالحق نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے شہری مقسط سلیم نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

درخواست میں نگران وزیر اعظم کو بزریعہ پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا، درخؤاست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024