• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیے، نعیم الرحمٰن

شائع December 20, 2023
—فائل فوٹو: حافظ نعیم الرحمٰن/فیس بک
—فائل فوٹو: حافظ نعیم الرحمٰن/فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ ملک کی ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے تو اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گیس کا بدترین بحران ہے، واقعی چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، بعض علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہے، بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے حالات پہلے ہی خراب ہیں اور بنیادی سہولتیں جو حکومت کی زمہ داری ہے وہ فراہم نہیں کر رہی، جب آپ ٹیکس لیتے ہیں تو سہولیات فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے پانی کا نظام کوئی ٹھیک نہیں۔۔ کے فور منصوبہ ابھی تک نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی رہائشی علاقوں میں نہیں آتا ، آئین کے تحت سندھ ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے تو سندھ میں گیس ملنی چاہیے، اس میں اہم شہر کراچی ہے، گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں، یہ آئی ایم ایف کے غلام ہیں، آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا کہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، نواز شریف صاحب کو بادشاہ سلامت بنایا جا رہا ہے، ان کی کیفیت ان دنوں لاڈلے سی ہے۔

انھوں نے پچھلے دنوں کہا کہ ٹنل ہم نے اسکردو میں بنائی اور ووٹ جماعت اسلامی کو ووٹ دے رہے، دوسری بات کراچی کی کہ ہم نے امن قائم کیا، یقینا آپ نے کراچی میں آپریشن کئے لیکن کن کے خلاف کیا؟

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024