• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلوچستان: دہشت گرد تنظیم چھوڑ کر کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

شائع December 20, 2023
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ   بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئےدن رات کوشاں ہیں—فوٹو:ڈان نیوز
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئےدن رات کوشاں ہیں—فوٹو:ڈان نیوز

بلوچستان میں دہشت گرد کالعدم تنظیم بی این اے کے کمانڈر تنظیم کو چھوڑ کر اپنے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این اے کے کمانڈر اور ان کے 70ساتھیوں نے کوئٹہ میں نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بی این اے کے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں، بی این اے بھارتی شے پر اپنے بھائیوں کا خون بہا رہی ہے۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ واپس آنے والوں کو ریاستِ پاکستان ویلکم کہے گی، ریاستِ پاکستان کی پالیسی واضح ہے جو قومی دھارے میں آنا چاہتے ہیں ان کو ویلکم کہا جائے گا، بلوچ رہنماؤں کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلزار امام شنبے نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا تھا، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

اس موقع پر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے والے بلوچ رہنما سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کچھ لوگ مذموم مقاصد کے لیے بلوچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں خواتین کو دھکیلا جا رہا ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے خواتین کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے، بلوچ روایات میں خواتین کو احترام سے دیکھا جاتا ہے، بلوچ ماؤں، بہنوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ والدین کو بھی پیغام ہے کہ بچوں کو ایسے ماحول سے دور رکھیں، بندوق مسئلے کا حل نہیں، والدین بچوں کو تعلیم دیں، میں اپنے لوگوں اور اپنی سر زمین سے دور رہا، یہاں آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024