• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز

شائع December 21, 2023
فوٹو:  مُعْتَز عزايزة
فوٹو: مُعْتَز عزايزة

غزہ پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، 75ویں روز اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور جبالیہ پرایک بارپھربمباری کی، رفح کے نزدیک ہسپتال پر بھی بارود برسائے گئے، عالمی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہدا میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار 200 خواتین شامل ہیں، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے باعث غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر بند ہوگئی ہیں۔

دوسری طرف غزہ پٹی میں حماس کے عسکری ونگ نے جوابی کارروائیوں کے دوران سرنگ میں داخل ہونے والے پانچ اسرائیلی فوجیوں کوہلاک اورتین کوزخمی کردیا القسام بریگیڈز نے اسرائیل کی اکتالیس فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کردی۔

زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار 140 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں غزہ میں امداد منتقل کرنے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ دوبارہ ملتوی کر دی گئی تھی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے تیسری بار ویٹو کارروائی سے بچنے کے لیے دوسری بار ووٹنگ ملتوی ہوئی، امریکا کی جانب سے قرارداد میں سیز فائرکا لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مطالبہ پورا ہونے کے بعد قرارداد پر ووٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024