• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب: زیرِتکمیل ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے وزرا، افسران کو ذمہ داریاں تفویض

شائع December 24, 2023
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرا کو روزانہ 2 مرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرا کو روزانہ 2 مرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے وزرا اور افسران کوذمہ داریاں سونپ دیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عامر میر جنرل ہسپتال، ابراہیم حسن مراد میو ہسپتال اور وہاب ریاض ڈینٹل ہسپتال کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم چلڈرن ہسپتال، سیکرٹری ٹورازم گنگارام ہسپتال اور کمشنر لاہور پی آئی سی کے پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے، علاوہ ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرا کو روزانہ 2 مرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزرا اور افسران کو ڈیلی رپورٹ واٹس ایپ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

علاوہ سپیشل برانچ اوردیگر اداروں کو بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، کسی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024