مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں مسیحی برادری نے چرچ سروسز منعقد کیں، کیک کاٹے، تحائف کا تبادلہ کیا اور روایتی کھانے بھی تیار کیے۔
عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔
پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔