• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am

عائزہ خان کی شوٹنگ کے دوران آگ سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شائع December 25, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ سے کھیلنے اور خود کے آگ میں جھلسنے کی ویڈیو شیئر کردی، جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

عائزہ خان نے اپنے کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر شوٹ کروانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں آگ میں لپٹی چادر کو ایک سے دوسری طرف اچھالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں جیسے ہی اداکارہ آگ میں لپٹی چادر کو اچھالتی ہیں تو آگ کے کچھ ٹکڑے بے خبری میں اداکارہ کے پاؤں کے قریب گر جاتے ہیں اور ان کے پاؤں کو آگ کی تپش جھلسا دیتی ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے ہی ہدایت کار ایکشن بولتا ہے تو اداکار ہر چیز بھول کر اچھی طرح سین کو شوٹ کروانے کی کوشش کرتا ہے اور اس ضمن میں بعض اوقات سخت مشکلات بھی درپیش آتی ہیں۔

اداکارہ نے آگ سے لپٹی چادر سے آگ کے کچھ ٹکڑے اپنے پاؤں میں گرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکاروں کا کام آسان نہیں ہوتا، وہ جان پر کھیل کر مناظر شوٹ کرواتے ہیں۔

عائزہ خان نے مزید لکھا کہ اداکاروں کو ایسے خطرناک سین شوٹ کرواتے وقت خدا اپنی حفاظت میں رکھتے ہیں اور ان کے ہی کرم سے اداکار محفوظ رہتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا اور صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کا مذاق بھی اڑایا۔

صارفین نے لکھا کہ مختصر ویڈیو کے لیے اتنا لمبا چوڑا کیپشن لکھنے کی کیا ضرورت تھی اور یہ ایکشن کیا ہوتا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024