• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

رنبیر کپور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام، بھارتی شہری تھانے پہنچ گیا

شائع December 28, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کا تہوار منانے کے دوران مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام پر بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے خلاف بھارتی شہری نے شکایت درج کردی۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ’گھاٹ کوپر‘ پولیس اسٹیشن میں بھارتی شہری نے بولی وڈ اداکار اور ان کے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ اداکار نے کرسمس کا جشن منانے کے دوران ان کے مذہبی جذبات مجروح کیے۔

شکایت درج کرنے والے سنجے تیواری نامی بھارتی شہری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اداکار کو کیک پر نشہ آور مشروب ڈال کر اسے نذر آتش کررہے ہیں اور ساتھ ہی ’جے ماتا دی‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

بھارتی شہری نے درخواست میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور اور ان کا خاندان جان بوجھ کر غیر ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر نشہ آور مشروب کا استعمال کرکے ہندو مذہب کی توہین کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیک کو آگ لگانے کے بعد ’جے ماتا دی‘ کے نعرے سے ان کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، اس واقعے کے بعد ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فئیر کی جانب سے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ بھی موجود ہیں۔

اس دوران ایک شخص کو نشہ آور مشروب کیک کے اوپر ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہمراہ دیگر افراد ’جے ماتا دی‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

فلم فیئر کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں واضح کیا گیا کہ یہ کلپ اس وقت ریکارڈ کی گئی جب رنبیر کپور اپنی فیملی کے ہمراہ کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے ’کرسمس لنچ‘ کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024