• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

روس کا یوکرین پر میزائلوں سے بڑا حملہ، 12 افراد ہلاک

شائع December 30, 2023
فائر فائٹرز روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کو بجھا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
فائر فائٹرز روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کو بجھا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جہاں رہائشی عمارتوں پر میزائل حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کیو شہر کی انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک ویئر ہاؤس تباہ ہو گیا اور عمارت کے ملبے تلے 10 افراد پھنس گئے جبکہ دنپرو شہر میں ایک میٹرنٹی وارڈ تباہ ہو گیا لیکن اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے یوکرین کے اتحادیوں سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح یوکرین کے عوام دھماکوں کی گونج کے ساتھ اٹھے، مجھے امید ہے کہ ان ہزاروں دھماکوں کی آواز دنیا بھر میں سنی جا سکے گی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یوکرین کے عوام کو نشانہ بنانے کے لیے روس نے متعدد میزائل اور ڈرونز فائر کیے جس میں میٹرنٹی وارڈ، اسکول، ہسپتال، رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کے صدر ٹیلی گرام میسنجر پر پیغام میں کہا کہ روس کے اسلحہ خانے میں جو کچھ تھا انہوں نے اس کے ساتھ حملہ کیا، تقریباً 110 میزائل فائر کیے گئے جن میں سے اکثر کو اپنے ناکام بنا دیا۔

ایئر فورس کے کمانڈر میکولا اولیشچک نے کہا کہ یہ فروری 2022 کے بعد اب تک کا روس کا سب سے بڑا فضائی حملہ ہے جبکہ آرمی چیف ولیری زلوزنی نے کہا کہ حملے میں قیمتی عمارتوں اور صنعتی و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دنیپروپیتروسک میں شاپنگ مال، ایک گھر اور چھ منزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کیو میں ویئر ہاؤس پر حملے میں ایک شخص مارا گیا۔

اوڈیسا میں رہائشی عمارتوں پر حملے میں تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جبکہ لویو میں کئی منزلہ عمارت پر حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024