• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پرویز خٹک کا عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان

شائع January 2, 2024
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جو جماعت بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی وہ نقصان اٹھائے گی اور ہم الیکشن کے بعد دیکھیں گے کہ کس سے اتحاد کریں گے۔

پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ مناسب نہیں کہ ایک ضلع میں ایک پارٹی کے حق میں تو دوسرے ضلع میں دوسری پارٹی کے حق میں بات کروں، اپنے زور اور منشور پر انتخابات لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے التوا کا کوئی خدشہ نہیں اور کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی کو سیکیورٹی کا خدشہ ہے تو وہ گھر بیٹھ جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملک میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے اس وقت انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے مجھے پتا ہے کہ کیسے کام کرنا ہے، جو بھی صوبے میں اصلاحات نظر آرہی ہیں اس میں زیادہ کام ہم نے کیا ہے اور صوبے میں میرا مقابلہ پی ٹی ائی کے ساتھ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اب کم وقت باقی رہ گیا ہے اور بھرپور تیاریاں جاری ہیں، دس پندرہ دن تک دیگر جماعتوں سے رابطے میں رہا اور جب ہر ضلع میں ہمارے امیدوار ہیں تو پھر کیسے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعت بھی عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی وہ نقصان اٹھائے گی اور ہم الیکشن کے بعد دیکھیں گے کہ کس سے اتحاد کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024