• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آج کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا، اداکار علی طاہر

شائع January 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر علی طاہر کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا کیوں کہ والدین بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے۔

حال ہی میں علی طاہر نے ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت نئے والدین بننے والے افراد کو بھی مفید تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا، والدین اپنی ذمہ داریوں اور بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے۔

انہوں نے مثال دی کہ امیر والدین بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے لیے نوکر رکھ لیتے ہیں، ان کی تعلیم کے علاوہ انہیں ٹیوشن میں داخل کروادیتے ہیں، جس وجہ سے بچوں اور والدین میں قریبی تعلق ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں بچوں کی ضروریات دیکھتے ہوئے ان سے دوستانہ تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے جب کہ والدین اس کے برعکس کرتے ہیں۔

علی طاہر کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں اگر بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں گے تبی وہ والدین کے ساتھ اپنی باتیں، ضروریات اور ترجیحات شیئر کریں گے، ورنہ نہیں کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں سے قریبی تعلق نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا جاتا ہے اور پھر ایک دن آتا ہے جب بچے شادی سمیت زندگی کا ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کرتے ہیں تو والدین کو برا لگتا ہے۔

علی ظاہر کے مطابق شادی کرنا اچھا عمل ہے اور بچوں کو یہ آزادی ہونی چاہئیے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق شریک سفر کا انتخاب کریں، کیوں کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے ہی زندگی گزارنی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024