• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کاغذات نامزدگی مسترد: ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

شائع January 4, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

سندھ الیکشن ٹربیونل کے جج نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹربیونل نے الیکشن کمیشن سے 8 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو ریٹرننگ افسر (آر او) نے ذوالفقارمرزا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے فارم مسترد کیے تھے جبکہ فہمیدہ مرزا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے فارم  مسترد  ہوئے  تھے۔

مرزا خاندان کے حریف تصور کیے جانے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے ان کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاغذات جمع کرانے والے افراد بینک ڈیفالٹر ہیں۔

مرزا خاندان نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024