• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

ماہرہ خان کی بولڈ لباس میں فیسٹیول میں شرکت کی ویڈیو وائرل

شائع January 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

لولی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ ماہ دسمبر میں سعودی عرب میں ہونے والے عالمی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرہ خان کے علاوہ مذکورہ فلم فیسٹیول میں ہمایوں سعید اور دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی جب کہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر پر شرکت کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جس پر ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب مذکورہ فیسٹیول کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ماہرہ خان کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو سیاہ رنگ کے بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ کسی صحافی سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کے جسم کا اوپر کا حصہ بے لباس دکھائی دیتا ہے۔

مذکوہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور ان کے لباس کو مغرب کا فیشن قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024