• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

شائع January 5, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی فوج کے بغداد میں ڈرون حملے کے نتیجے عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

جمعرات (4 جنوری) کو امریکی پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد پر ڈرون حملے امریکی اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کئے گئے، پریس سیکریٹری نے دعوی کیا کہ جس کمانڈر کو مارا گیا ہے وہ امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کسی شہری اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے ڈھائی ہزار اور شام میں 900 فوجی موجود ہیں، عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے عراقی سیکیورٹی تنظیم پر بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو عقیل الموسوی نے حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024