• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

5 بار ناک کی سرجری کروا چکی ہوں، مائرہ خان کا انکشاف

شائع January 8, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

اداکارہ مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے، نوعمری میں انہیں سرجری کروانا پسند تھا، 19 سال کی عمر میں پہلی بار لائپوسکشن بھی کروایا۔

لائیوسکشن کیا ہے؟ لائپو سکشن ایک طبی طریقہ ہے موٹاپے کو کم کرنے یا دوسرے لفظوں میں کہیں تو جسم سے چربی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری کو کہتے ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان نے چھوٹی عمر میں یہ سرجری کروانے کا انکشاف ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ کے دوران کیا جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سرجیکل پروسیجر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہ کہا کہ سرجری کروانا انہیں بے حد پسند تھا، وہ صرف 19 سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی بار لائپوسکشن کروایا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ سرجری کروانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہیں صرف شوق تھا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔

مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے، انہوں نے مداحوں کو ناک کی سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے کیریئر کا پہلا کمرشل رنگ گورا کرنے والی کریم کا تھا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں، ان کے سامنے کے دو دانتوں کے درمیان فاصلہ تھا، جب کمرشل کے لیے وہ مسکرائی تو ڈائریکٹر نے انہیں دانتوں کے درمیان چیونگم رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ رو پڑیں، بعدازاں انہوں نے اپنے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہٹانے کے لیے طبی طریقے استعمال کیے۔

مائرہ خان نے کہا کہ جب وہ 19 یا 20 سال کی تھیں تو شوٹنگ کےدوران لوگ ان کی ناک پر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں بُرا لگتا تھا اور پھر انہوں نے 2 سے 3 ناک کی سرجری کروائی۔

اداکارہ نے کہا کہ نیو یارک میں باکسنگ کرنے کے دوران ان کی ناک پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ ناک کی سرجری کروائی۔

مائرہ خان نے کہا کہ جب انہوں نے سرجری کروائی تو وہ بہت چھوٹی اور ناسمجھ تھیں، آج کے زمانے میں اگر کوئی ان کی ناک یا چہرے پر تنقید کرتا تو وہ برداشت نہ کرتیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024