• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نئی دہلی، ریاض کے درمیان حج معاہدے پر دستخط کے بعد بھارتی وزیر کا دورہ مدینہ

شائع January 9, 2024
پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں سمرتی ایرانی نے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کی تھیں — فوٹو: سمرتی ایرانی ایکس
پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں سمرتی ایرانی نے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کی تھیں — فوٹو: سمرتی ایرانی ایکس

بھارتی میڈیا کے مطابق یونین وزیر سمرتی ایرانی کی قیادت میں بھارتی وفد نے ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران مدینہ کا دورہ کیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سمرتی ایرانی، جو خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر بھی ہیں، نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ مدینہ کا دورہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وفد نے بھارتی رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کی ’جو بھارتی عازمین حج و عمرہ کے لیے خود کو وقف اور انہیں بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں‘۔

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں سمرتی ایرانی نے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک مدینہ کا تاریخی سفر کیا، جس میں مسجد نبویؐ کے اطراف، احد کا پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد، مسجد قبا کے اطراف کا دورہ شامل ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ان مقامات کے دورے کی اہمیت ’اسلام کی ابتدائی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے‘ اور ’ہماری ثقافتی اور روحانی اقرار کی گہرائی کو واضح کرتی ہے‘۔

واضح رہے کہ غیر مسلموں کو 2021 تک مدینہ میں داخلے کی اجازت نہیں تھی، جس کے بعد قوانین میں نرمی کے باعث وہ شہر کے وسط میں مسجد نبوی کے اطراف تک جا سکتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سمرتی ایرانی کا دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے دو دن بعد ہوا ہے، جس کے تحت نئی دہلی کے لیے اس سال کے سالانہ حج کے لیے ایک لاکھ 75 ہزار 25 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ حج معاہدے 2024 پر جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دستخط کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024