• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا: شدید برفباری اور طوفانی بگولوں سے نظام زندگی درہم برہم، 3 افراد ہلاک

شائع January 10, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

امریکا میں شدید برفباری اور طوفانی بگولوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی بارہ مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں سب برف سے ڈھک چکی ہیں۔

شدید برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ فلوریڈا میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، جبکہ گھروں گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حکام اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے، ریاست نے فلوریڈا میں بڑے طوفان کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرق علاقوں میں مزید بارش اور شمال مغرب کے کچھ حصوں میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024