• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

شائع January 11, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر موجودہ حکومت کی توجہ کا اولین مرکز ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں حالیہ برسوں میں ترقی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی آئی ٹی انڈسٹری ملکی معیشت کے فروغ، ریونیو میں اضافے اور ملازمتوں کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم آئی ٹی مصنوعات اور آئی ٹی سے متعلق دیگر خدمات ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی مصنوعات اور آئی ٹی سے متعلق دیگر خدمات 190 سے زائد ممالک کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024