• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

راولپنڈی: پی پی-10 سے مسلم لیگ(ن) کا امیدوار 49 مقدمات میں نامزد نکلا

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی-10 سے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدوار کے پہلے سے 49 مقدمات میں نامزد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی-10 سے نعیم اعجاز کو ٹکٹ دیا ہے جو پہلے سے ہی 49 مقدمات میں نامزد ہیں۔

نعیم اعجاز کے خلاف چونترہ، چکری، ایئر پورٹ، سٹی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت کئی کیسزدرج ہیں۔

وہ فائرنگ، قبضے، اغوا اور پولیس پر حملے کے کیسز سمیت متعدد مقدمات میں نامزد ہیں۔

مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ مرتبہ عام انتخابات میں اس نشست سے راجا قمر الاسلام کو ٹکٹ دیا تھا لیکن وہ صرف 15 ہزار ووٹ لے کر ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔

2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا اور 53 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024