• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اڑان بھرنے سے قبل مسافر نے طیارے سے چھلانگ لگالی

شائع January 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر نے طیارے کا دروازہ کھل کر اس سے چھلانگ لگا لی، جس وجہ سے طیارہ 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوا۔

کینیڈین ویب سائٹ گلوبل نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے لیے اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے سے مسافر نے نامعلوم سبب کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔

رپورٹ کے مطابق ایئر کینیڈا کا طیارہ اڑان بھرنے کے لیے بلکل تیار تھا اور اسے طیارے پر مسافروں کے چڑھنے والی سیڑھیوں سے الگ کردیا گیا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول کر وہاں سے چھلانگ لگالی۔

مسافر نے اس وقت چھلانگ لگائی جب طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا، تاہم ابھی اس نے اڑان نہیں بھری تھی۔

ایئرلائن کے مطابق مسافر طیارے کے اوپر سے نیچے آگر اور اسے شدید چوٹیں لگیں، تاہم اسے بروقت امدادی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مسافر کی صحت بہتر ہے۔

مسافر طیارے کی 20 فٹ اونچائی سے نیچے فرش پر آگرا اور فوری طور پر اس کی جانب سے چھلانگ لگانے کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

واقعے کے بعد پولیس، ایوی ایشن ٹیم اور دوسرے ریسکیو اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی اور سیفٹی سے متعلق تمام تر تفتیش کی، جس کے بعد ہی رات دیر گئے طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024