• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالرز کا قرض مزید ایک سال کے لیے رول اوور کردیا

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑا معاشی ریلیف فراہم کرتے ہوئے 2 ارب ڈالرز کا قرضہ مزید ایک سال کے لیے رول اوور کردیا ہے-

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایک، ایک ارب ڈالر کے 2 الگ الگ ڈپازٹ مزید ایک سال کے لیے موخر کردیے ہیں۔

اس قرض کو آئندہ ہفتے 23 جنوری کو میچور ہونا تھا جو اب جنوری 2025 تک موخر کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا اور وزارت خزانہ کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024