• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ڈیووس: نگران وزیراعظم کی سعودی وزیرِخارجہ سے ملاقات، برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور

شائع January 18, 2024
نگران وزیراعظم کی ڈیووس میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان عبداللہ سے ملاقات ہوئی—فوٹو: اے پی پی
نگران وزیراعظم کی ڈیووس میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان عبداللہ سے ملاقات ہوئی—فوٹو: اے پی پی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملاقات کے دوران انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے دوران قریبی برادرانہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کےتعلقات مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی تعاون سےجڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے احترام رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک-ایران کشیدگی کے سبب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا ہے اور وہ آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے جاری پیش رفت کے پیش نظر اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم 14 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ انوار الحق کاکڑ 15 جنوری سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ میں قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024