امریکا میں شدید سردی، برفباری، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک جا پہنچی

شائع January 21, 2024
واشنگٹن، نیویارک،  نیو ہیمشائر سمیت کئی ریاستوں میں خون جمانے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا—فائل فوٹو:اے ایف پی
واشنگٹن، نیویارک، نیو ہیمشائر سمیت کئی ریاستوں میں خون جمانے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا—فائل فوٹو:اے ایف پی

امریکا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ۔ کروڑوں افراد خون جما دینے والی سردی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، نیو ہیمشائر سمیت کئی ریاستوں میں خون جمانے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا۔

کئی ریاستوں میں سڑکوں پر کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔

شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 6 تک جا پہنچی ہے، خراب موسم اور برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024