• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایشین فٹبال کپ: فلسطین کی ہانگ کانگ کو شکست، پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

شائع January 24, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

قطر میں جاری ایشین فٹبال کپ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو ہرا کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، یہ فلسطین کی ایشین کپ کی تاریخ میں پہلی فتح بھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کو فلسطین فٹبال ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور میچ تین صفر سے جیت کر سب کو حیران کردیا۔

فلسطین کی جانب سے اودے دباغ نے 2 اور زید قنبر نے ایک گول کیا، میچ میں کامیابی کے بعد فلسطین نے پہلی بار ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اگرچہ وہ گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل نہیں کر پائے، فلسطین اب بھی تیسرے نمبر پر آنے والی ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہے۔

فلسطینی فٹبال ٹیم کی یہ تاریخی فتح غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ہوئی ہے، اس جنگ میں فلسطینی کھلاڑیوں اور عملے نے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

میچ سے پہلے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

تاریخی فتح کے بعد فلسطینی ٹیم کے کپتان مصعب البطات نے بی آئی این سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلسطین اور فلسطین کی قومی ٹیم کی حمایت کے لیے آنے والے مداحوں کا شکریہ۔ ہمارے دل سے آپ کا شکریہ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘

دوسری جانب فٹبال ایشین کپ میں شام نے بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024