• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیموں کی سخت کارروائیاں جاری

شائع January 26, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مانیٹرنگ ٹیموں کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسمعیل پر 50 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان پر 10 ہزار اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ نے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے، امیدواران نے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروا کے چالان بھی پیش کردیا ہے۔

مزید کہا کہ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں ڈی ایم او ملتان نے پی پی 214 کے امیدوار شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15ہزار فی کس، لیہ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے امیدوار برائے 282 اسامہ گجر پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے، اس کے ساتھ ہی چاروں صوبوں اور پنجاب بھر میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی روزانہ کی بنیاد پر ہٹایا جارہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب بھی کرلیا ہے، چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران و دیگر کو 71 نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024