• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان

شائع January 30, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کردیا، آرٹسٹ 11 مارچ 2024 تک اپنے ڈیزائن اسٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

اس آرٹ مقابلے میں صرف آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء حصہ لینے کے اہل ہیں، مقابلے میں آرٹسٹ مختلف تھیمز پر ڈیزائن تیار کرسکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت کرنسی ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے سے نئے کرنسی سیریز کے ڈیزائن جمع کرے گا، جس کے لیے مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک بھیج سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 7 مختلف مالیت کے ہر نوٹ کے لیے 3 ڈیزائن منتخب کئے جائیں گے، مقابلے میں منتخب ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد اسے حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 7 مختلف مالیت کے نوٹ میں 10، 20، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کا نوٹ شامل ہے۔

اس کےعلاوہ ہر بینک نوٹ کا ڈیزائن سفید کاغذ پر ہارڈ کاپی میں پیش کیا جائے گا اور اس کے ساتھ انگریزی یا اردو میں 100 الفاظ تک ڈیزائن اور اس کے تھیم کی وضاحت کی جائے گی۔

اس کےعلاوہ بہترین ڈیزائن منتخب کرنے والے آرٹسٹ کو انعامی رقم سے بھی نوازا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024