• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

توشہ خانہ کیس میں واضح تھا، چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں، فیصل کریم کنڈی

شائع January 31, 2024
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو: بشکریہ ایکس
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو: بشکریہ ایکس

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں واضح تھا کہ چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا، عدالتی فیصلہ تو ماننا پڑے گا، چاہے ٹھیک ہو یا غلط۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تیاری کرکے عدالتوں میں نہیں جاتے، عدالتوں میں سیاسی تقریریں نہیں ،دلائل دینے پڑتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کا کیس تو بہت مضبوط تھا، ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا، دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024