• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رانا ثنا اللہ

شائع February 5, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکاگیا، ہم کہیں غلط ہوں توعلما کرام اصلاح کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2017میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر ملک کو مشکلات سے نکالے گی، قوم اعتبار کرے، مہنگائی کے طوفان سے نکالیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے موجودہ معاہدے ہم نے نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نمونہ اس ملک پر مسلط ہوا، اسی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024