• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایم کیو ایم کا یومِ تشکر، حرا مانی کے مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے، گانا بھی گنگنایا

شائع February 12, 2024
فوٹو: انسٹاگرام اسکرین شاٹ/ٹائمز آف کراچی
فوٹو: انسٹاگرام اسکرین شاٹ/ٹائمز آف کراچی

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے 11 فروری کی شب کراچی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عام انتخاب میں کامیابی پر یوم تشکر اور جشن منایا گیا، اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی، ایم کیو ایم رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ (جو مانی کے نام سے مشہور ہیں) کے ساتھ شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں حرا مانی اسٹیج پر مائیک کے ذریعے شرکا سے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لگا رہی ہیں۔

حرا مانی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’مصطفیٰ کمال ہے کمال ہی کمال ہے، ہمارا بھائی آگیا ہے، ہم سب کراچی میں سکون سے جیئیں گے، ہماری سڑکیں بھی بنیں گی، ہمیں حق بھی ملے گا، سینہ چوڑا کرکے جیئیں گے کیونکہ اب کراچی میں مصطفیٰ کمال آگئے ہیں۔‘

اس دوران حرا مانی نے مقبول ڈراما سیریل ’دو بول‘ کا گانا ’جا تجھے معاف کیا‘بھی گنگنایا۔

قبل ازیں مانی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو مبارک باد دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ اس بار ایم کیو ایم کئی سال بعد اپنا ہی ریکارڈ توڑا، کراچی اور حیدرآباد کی عوام نے دل کھول کر ایم کیو ایم کو ووٹ دیے، سب کو بہت مبارک ہو، اب ان رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں۔’

انہوں نے کہا تھا کہ ’اللہ نے ایک بار پھر موقع دیا ہے، شکرانے کی نوافل ادا کریں اور کام سے کام پر لگ جائیں، اس سے قبل ایم کیو ایم اور مصطفیٰ کمال نے کراچی کے لیے بہت کام کیا ہے، مخالفین کو بھی گلے لگائیں ، کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کل نئی ایم کیو ایم اور نئی پارٹی شہر کے لیے کام کرے گی‘۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی نشست جیتی تھی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کراچی کیماڑی کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت مصطفیٰ کمال 71767 ووٹ لے کر جیت گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 میں سے 16 نشستوں کے نتائج جاری کیے جن میں سے 11 میں متحدہ قومی موومنٹ اور 5 میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024