• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

پی ٹی آئی کی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے رابطے کی تردید

شائع February 15, 2024
—فائل فوٹو: آئی این پی
—فائل فوٹو: آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کی قیادت میں بننے والی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) سےرابطے کی تردید کردی۔

صدر پی ٹی آئی پشاور نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سےحکومت سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

ارباب شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے حکومت سازی پرکوئی رابطہ نہیں ہوا، کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی پی سے رابطے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024