• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے 8 فروری کو ہونے والے پاکستان کے 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک سوال پر ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکا کا مؤقف سامنے رکھا۔

واشنگٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ واضح کر دیا ہے کہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات پاکستانی قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔

ملک میں گزشتہ چار روز سے سماجی پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایکس کی بندش سے متعلق معلومات نہیں، دنیابھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024