• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

شائع February 21, 2024
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے—شٹر اسٹاک فوٹو
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے—شٹر اسٹاک فوٹو

برطانیہ نے طلبہ کی جانب سے اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے۔

وزیراعظم رشی سوناک نے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موبائل کے استعمال پر پابندی سے طلبہ کے رویوں میں بہتری آئے گی۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں موبائل فون استعمال سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024