• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا کرن اشفاق حمل سے ہیں؟

شائع February 21, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کرن اشفاق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنے حمل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مبہم جواب دیا، جس کے بعد ان کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

کرن اشفاق ڈار نے دسمبر 2023 کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2018 میں اداکار عمران اشرف سے کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری شادی کے دو ماہ بعد حال ہی میں کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے اور یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر وکالت بھی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کی مدد اور تعاون سے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزار لیتی ہیں۔

کرن اشفاق نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے ایک مداح کو جواب دیا کہ جن مردوں کی اچھی تربیت ہوتی ہے اور وہ جن سے سچا پیار کرتے ہیں وہ ان سے اپنے جان کے ٹکڑے الگ نہیں کرتے۔

کرن اشفاق کا اشارہ اپنے بیٹے کی طرف تھا، جس متعلق انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر انہیں اپنے بیٹے سے الگ نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنے دیتے ہیں۔

ایک مداح نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ان کے ساتھ کافی پینا چاہتے ہیں، جس پر انہوں نے انہیں اپنے شوہر کی دھمکی دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل نے کافی کی پیش کش کرنے والے شخص کو بتایا کہ ان کے شوہر جم جاتے ہیں، انہوں نے اچھی باڈی بنا رکھی ہے، وہ انہیں کافی کی پیش کش کرنے سے قبل ان کے شوہر کا انسٹاگرام پروفائیل دیکھ لیں، وہ ان کی ایسی حالت بنائیں گے کہ یاد رکھیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح ایک مداح نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ کیا وہ حمل سے ہیں؟ جس پر ماڈل نے انہیں مبہم جواب دیا اور لکھا کہ ابھی تو ان کی شادی کو صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔

ماڈل نے ساتھ ہی جواب دیا کہ حوصلہ رکھیں اور ان کی جانب سے مبہم جواب دیے جانے پر ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئیاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024