• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کو این او سی اجرا میں تاخیر، ٹرائینگولر سیریز ختم، پاک بھارت میچز کا فیصلہ

شائع February 22, 2024
پاک بھارت پہلا ٹاکرا آج، دوسرا میچ 23فروری، تیسرا میچ 25 فروری کو ہوگا—فائل فوٹو: ڈان
پاک بھارت پہلا ٹاکرا آج، دوسرا میچ 23فروری، تیسرا میچ 25 فروری کو ہوگا—فائل فوٹو: ڈان

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کو حکومت کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) اجرا میں تاخیر کے باعث ٹرائینگولر سیریز ختم کرکے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں سری لنکن سہ ملکی کرکٹ سیریز سے آؤٹ ہو گئی، سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو این او سی تاخیر سے جاری کیا، بروقت این او سی نہ ملنے کے باعث سری لنکن بلائنڈ ٹیم نے دبئی جانے والی اپنی فلائٹ مس کردی۔

اس تمام صورتحال میں سیریز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹرائینگولر سیریز کے بجائے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز کرانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے چیئرمین انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن مہانتیش جی نے کہا کہ فیصلہ دونوں ممالک کی مشاورت سے ہوا۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے نہ آنے پر افسوس ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز ہوگی۔

سلطان شاہ نے کہا کہ پاک بھارت پہلا ٹاکرا آج کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 23فروری، تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت بلائنڈ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024