• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیر افضل کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، گلے مل کر شکوے ختم کردیے

شائع February 25, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں گلے مل کر سارے گلے شکوے ختم کردیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 24 فروری کو ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر‘ میں شیر افضل مروت نے چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے اس بیان پر تحریک انصاف نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دیے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے پی ٹی آئی کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس موقع پرشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے بیرسٹر گوہر کے لیے ’نااہل‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا‘، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بیرسٹر گوہر آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین رہیں گے۔‘

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ذاتی جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024