• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

شائع February 26, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں (پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی

ڈان نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے صنم جاوید کو اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا، انہیں تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے صنم جاوید کودہشت گردی کے مقدمہ نمبر 768 میں گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024