• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستانی فلمیں نہیں دیکھیں، وہاں کے ڈرامےاچھے ہیں، نواز الدین صدیقی

شائع February 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فلمیں نہیں دیکھیں، البتہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستانی ڈرامے اور وہاں کا اسکرپٹ اچھا ہوتا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو اردو کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت پاکستانی انڈسٹری پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے 2015 کی مقبول فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستانی صحافی نواب چاند کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے بہت محنت کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشن کا نواب چاند کا سین فلمانے کے لیے مذکورہ ڈائیلاگ پر 100 بار پریکٹس کی تھی۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے اتنی پریکٹس کی کہ شوٹنگ کے وقت انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور ایک ہی بار میں منظر کو فلمایا۔

انہوں نے نواب چاند کے کام کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ وہ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں کرتے رہیں تاکہ وہ ان کی غلطیوں سے محظوظ ہوتے رہیں۔

پاکستانی فلمیں اور پاکستانی اداکاروں کا کام دیکھنے کے سوال پر نواز الدین صدیقی تذبذب کا شکار ہوگئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستانی فلمیں نہیں دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعادت حسن منٹو پر بنائی گئی سرمد کھوسٹ کی فلم بھی نہیں دیکھی، جس پر انہیں افسوس ہے اور مذکورہ فلم انہوں نے دیکھنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بہت مشہور ہیں، انہیں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے جب کہ پاکستانی لکھاری اچھی کہانیاں لکھتے ہیں اور وہاں کے اداکار بھی شاندار ہیں۔

تاہم نواز الدین صدیقی نے کسی ایک ڈرامے یا کسی اداکار کا نام تک نہیں لیا اور مجموعی طور پر کہا کہ پاکستانی اداکار اچھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024