• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

میڈیا اور ڈیزائنر بھارتی شوبز شخصیات کو اہمیت دینا بند کریں، ایچ ایس وائے

شائع February 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریا یاسین (ایچ ایس وائے) نے کہا ہے کہ اگر بھارتی میڈیا اور وہاں کے فیشن ڈیزائنرز کی تشہیر میں پاکستانی اداکار شامل نہیں ہیں تو ہمارے ہاں بھارتی اداکاروں کو کیوں اہمیت دی جا رہی ہے؟

حسن شہریار یاسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی شخصیات کی پاکستانی میڈیا اور فیشن برانڈز کی تشہیر میں شمولیت کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

حسن شہریا یاسین معروف کلاتھنگ برانڈ ایچ ایس وائے کے مالک بھی ہیں اور انہوں نے پروگرام کے دوران عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تشہیرات میں کبھی بھی بھارتی شخصیات و ماڈلز کی خدمات حاصل نہیں کریں گے۔

انہوں نے دلیل دی کہ جب بھارتی تشہیرات میں پاکستانی خواتین شامل نہیں تو ہماری تشہیرات میں وہاں کی خواتین کیوں شامل ہوں؟

ایچ ایس وائے نے واضح کیا کہ ان کا بھارتی شوبز و ماڈل شخصیات کے ساتھ کوئی جھگڑا یا مسئلہ نہیں، نہ ہی وہ وہاں کے عوام کا مخالف ہے لیکن ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی میڈیا اور یہاں کے برانڈز بھارتی شوبز شخصیات کو اہمیت دینا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ساری خوبصورت ماڈلز ہیں، وہ کیوں پڑوسی ممالک کی ماڈلز کو اپنی کمپینز میں دکھائیں جب کہ وہاں کی تشہیرات میں پاکستانی ماڈلز شامل نہیں۔

انہوں نے پاکستانی میڈیا سے بھی شکوہ کیا کہ وہ بھارتی شوبز شخصیات کو زیادہ اہمیت دیتا ہے جب کہ وہاں ہماری شوبز شخصیات کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ وہ انہیں ہیں عزت دیں گے جو انہیں عزت دیں گے، وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو ان کی عزت نہ کریں۔

حسن شہریار یاسین نے اگرچہ کسی ماڈل و اداکار کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ حال ہی میں فائزہ ثقلین اور مشک نامی پاکستانی کلاتھنگ برانڈز نے دو بھارتی ماڈلز پلک تیواری اور سونم باجوہ کو اپنی تشہیرات کا حصہ بنایا تھا اور اس پر برانڈز پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024