• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کردیا گیا

شائع March 6, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن سے پاسپورٹ کی بروقت ادائیگی کا بحران تو ختم نہ ہو سکا، لیکن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

پانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 4 ہزار روپے کر دی گئی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی ساڑھے 7 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ سال کے 72 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200، ارجنٹ کی ساڑھے 13 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 اور ارجنٹ کی 20 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024