• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

شائع March 11, 2024
جسٹس نعیم اختر افغان۔ فوئل فوٹو: ایکس
جسٹس نعیم اختر افغان۔ فوئل فوٹو: ایکس

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا اور بار کونسل کے نمائندگان نے شرکت کی، ریٹائرڈ جج جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی تقریب میں شرکت کی، جسٹس نعیم اختر افغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل ججز کی تعداد 17 ہوتی ہے، سپریم کورٹ میں اب بھی 3 ججز کے عہدے خالی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024